نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

نگران حکومت کا پیٹرولیم کی تمام مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران حکومت نے اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 112.94 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 83.96، لائٹ ڈیزل کی قمیت75.37 روپے فی اور پیٹرول کی موجود قیمت 95.24روپے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانےکی سفارش کی تھی تاہم تا حال قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

اعلامیے میں یہ بات بھی واضح کی گی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیاہے.

اور یہ بھی خیال رہے کہ ماہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔

گزشتہ میں جو نگران حکومت تھی اس نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی تھی۔

تاہم بعدازاں فل وقت حکومت نے ٹیکس میں بہت حد تک کمی کردی جس کے بعد سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں