’طیفا ان ٹربل‘ پاکستانی سنیما گھر کی تاریخ میں ریکارڈ ساز فلم بن گئی

طیفا ان ٹربل‘ پاکستانی سنیما گھر کی تاریخ میں ریکارڈ ساز فلم بن گئی

’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز سے پہلے ہی بہت سے پرانے ریکارڈز توڑنے اور بہت سے نئے نئے ریکارڈز بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم” طیفا اِن ٹربل“ کا طوفان ریلیز کے بعد اور بڑا ہوگیا۔ ’طیفا ان ٹربل‘ فلم باکس آفس پر اب تک بہت سے ریکارڈز توڑ چکی ہے۔

آئیے پہلے آپ کو طیفا کی ریلیز کےپہلے تین دن کے ریکارڈ بتاتے ہیں

1 طیفا اِن ٹربل نے ریلیز کے پہلے ہی دن سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا طیفا اِن ٹربل نے پہلے ہی دن 2 کروڑ 31 لاکھ روپے کا بزنس کیا  طیفا اِن ٹربل فلم نے 3 برس پہلے عید پر ریلیز ہونے والی ” جوانی پھر نہیں آنی“ کے ریکارڈ کو توڑ دیا

2 ’طیفا ان ٹربل‘ فلم نے ریلیز کے دوسرے دن پاکستان میں 5 کروڑ کے بزنس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

3 ‘طیفا ان ٹربل’نے ریلیز کے تیسرے ہی دن پاکستان میں 7 کروڑ 20 لاکھ سے بھی زائد کا ریکارڈ بزنس کیا۔

یاد رہے کہ’طیفا ان ٹربل‘ فلم نے یہ تمام کے تمام ریکارڈ (پاکستان میں کسی عید اور تہوار کی چھٹی کی مدد کے بغیرہی) اپنے نام کیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں