محترمہ بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی، بختاور

محترمہ بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی، بختاور

محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ ہم نے محترمہ بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی. محترمہ بے نظیر کے بچوں سے اجازت لیے بغیر ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت سےسخت کارروائی کی جائے گی۔پاکستانی اداکارہ” مہوش حیات” شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خبریں پاکستان میں ہر طرف عام ہے، پاکستانی اداکارہ” مہوش حیات” نے گزشتہ وز انسٹاگرام پر پوسٹ میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تصدیق کی تھی۔

پاکستانی اداکارہ” مہوش حیات” نے لکھا تھا کہ ان کو اس فلم کی وجہ سے بے نظیر بھٹو کی زندگی کے ہر پہلو سے واقفیت کا موقع ملنے گا جس کی وجہ سے وہ بہت شکر گزار ہیں، وہ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی میں آنے والے تمام اتار چڑھاؤ کو جاننا چاہتی ہیں۔پاکستانی اداکارہ ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ” مہوش حیات” کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ایک بہترین رہنماء تھیں، جنہوں نے پاکستان اور تمام دنیا کی خواتین کیلئے ایک مثال قائم کی،اور وہ بینظیر بھٹو کی کہانی میں جلد جان ڈالیں گی۔

بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی اداکارہ” مہوش حیات” کے آنے والی فلم کے بارے میں رائے

بختاور بھٹو زرداری نے پاکستانی اداکارہ” مہوش حیات” کی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اورایک ٹویٹر پیغام میں یہ بھی کہ دیا ہے کہ اس فلم کیلئے بینظیر کے بچوں ، اور ان کے خاندان کے کسی بھی دوسرے افراد کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر مہوش حیات نے وضاحت دیتے ہوئےیہ کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم کا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہی ہے، اور شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم ان کی فیملی کی اجازت کے بغیرنہیں بننے گی، فلم فلم کا پروجیکٹ بننانے والی ی ٹیم جلد ہی شہید بینظیر بھٹو کے خاندان سے رابطہ کرے گی، اور میں ایک اداکارہ کے طور پرصرف ابھی اپنی حقیقی ماڈل کے بارے میں تمام چیزیں تلاش کررہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں