پاکستانی اداکارہ نورکی زندگی میں اب ایک اور نئئ تبدیلی آگئی

پاکستانی اداکارہ نورکی زندگی میں اب ایک اور نئئ تبدیلی آگئی

پاکستانی فلمسٹارنور آج کل حجاب میں نظر آرہی ہیں. فلمسٹارنور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے.دعویٰ یہی ہے.نورکی انسٹا گرام پرتصاویر پوسٹ ہوئیں. اور ٹی وی شوز میں بھی وہ بدلی بدلی سےنظر آئیں. لیکن کوئی اتنی جلدی نورکی اس بات کو ماننےکو تیار نہیں۔نور کے ماضی پراگر نظر دوڑائیں توفلموں میں بولڈ کردار،شوز میں بولڈ ڈریسنگ بولڈ ڈانس کو کوئی نہیں بھول سکتا۔

نورلالی ووڈ اور ڈراموں کی واحد اداکارہ ہیں جوچارشادیاں کر چکی ہیں اور معاملات طلاق تک بھی پہنچاچکی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اب اداکارہ نور نے اسلام کے مطابق زندگی گزانے کا فیصلہ کرلیا ہے.اوراب وہ گھر سے حجاب پہن کرہی نکلیں گی۔ نور اب کسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔

ایک انٹرویو کے دوران نور نے شوبز کو چھوڑ کر مذہبی پروگرام کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ خبریں یہی ہیں کہ نور اگر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں تو وہ حجاب کے ساتھ کسی مذہبی پروگرام کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔نور کے اس بدلے ھوے روپ کے بارے میں لوگو کا ملا جلا رد عمل ھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں