پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان نےبھی شوبز کی دنیا کومکمل طور پر چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سےاپنے تمام مداحوں کو اداس کر دینے والا پیغام دیتے ہوئےاداکارہ عائشہ خان نے واصیح طورکہہ دیا ہے کہ وہ شوبز انٹری چھوڑ رہی ہیں۔

عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ درخواست بھی کر دی کہ ان کہ تمام مداح انہیں ہمیشہ ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھے.

عائشہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت ہی سوچ سمجھ کرانڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ اپنی نئی شادی شدہ زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انتہائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2016 سے انہوں نے بہت ہی کم شوبز میں کام کیا اور کچھ منصوبے تو اس کے لیے بہت ہی تاخیر کا شکار رہے، جس پر وہ ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہے۔ حال ہی میں عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان توکیا لیکن انہوں نے اس فیصلے کی بنیادی وجوہات نہیں بتائیں۔

عائشہ خان کی پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں بہترین اداکارہ قراردیااور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عائشہ خان نےپاکستان کے ٹی وی کیلئے 60 سے زائد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے فن دکھائے اور کئی پاکستانی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ڈراموں کے علاوہ عائشہ خان نے فلم جیسے بڑے اسکرین پر بھی کام کیا اور بہت کم عرصے میں جگہ بنائی. ڈراموں اور بڑے اسکرین پر کام کرنے کے علاوہ انہوں نے کیٹ واک اور کئی فیشن شوز بھی کیے اور دیکھنے والوں پر سحر طاری کیا۔ عائشہ خان نے کئی بڑے ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں