ایڈورٹائزنگ

اردو نیوز انفارمیشن  میڈیا نیٹ ورک آپ کے کاروبار کی تشہیر کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔اردو نیوز انفارمیشن نے پہلی بار نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں(تارکین وطن) کے لیے ایک ایسے آن لائن ویب  پورٹل کا اجراء کیا جِسے پوری دنیا میں رہنے والے کروڑوں پاکستانی  ویب سائٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں اور اس آن لائن ویب  پورٹل  کے لیے دنیا کے بہترین انٹر نیٹ نشریاتی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔جوکہ خبروں کے منفرد انداز کی وجہ سے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد آن لائن ویب  پورٹل  مانا جاتا ہے ۔

آپ دنیا کے کسی بھی ملک کے قارعین کے لیے  ااردو نیوز انفارمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی اشتہار شائع کروا کر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور اشتہارات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کیجئیے۔

تخلیقی خدمات(Creative Services)
کسی بھی میڈیا ہاؤس کے لیے اُسکا تخلیقی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اِس شعبہ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اردو نیوز انفارمیشن  نے تعلیم یافتہ، انتہائی قابلِ اور تجربہ کار نوجوانوں کو موقع فراہم کیا تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ سوچ میڈیا کے پاس کیمرہ ، گرافکس، اینیمیشن اور ٹیکنیشنز کی بہترین ٹیم موجود ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کے معیار کے مطابق پروڈکشنز کو یقینی بنانے کے لیے اردو نیوز انفارمیشن  نے تجربہ کار سینئر ڈایریکٹرز، پروڈیوسر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ الحمد اللہ اردو نیوز انفارمیشن  نے ایک جدید ایڈورٹائزنگ طرز کو ڈیزائن کیا جو کسی بھی پرنٹ، الیکٹرانک اور آؤٹ ڈور اشتہاری مہم سے زیادہ مستند اور سود مند ثابت ہورہا ہے  ابتدائی مراحل میں اردو نیوز انفارمیشن  مندرجہ ذیل تخلیقی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پیکج (Package)
اس طرز کی پروڈکشن میں آپکے ادارے کو وزٹ کیا جائے گا جہاں ویڈیو شوٹ کے ذریعے آپکے ادارہ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں ادارے کے سربراہ سمیت وہاں پر موجود کارکنان سے آپکی پراڈکٹ/ سروسز کے بارے میں رائے لی جائے گی، آپکے ادارے کی پراڈکٹ / خدمات کو حاصل کرنے والے کنزیومرز سے اُنکی مثبت رائے کو بھی پیکج کا حصہ بنایا جائے گا۔

کوریج (Coverage)
اِس نوعیت کی پروڈکشن میں اردو نیوز انفارمیشن  کی کوریج ٹیم آپکے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی اور تمام پروگرام کو باقاعدہ ویڈیو شوٹ کرے گی اور اِسکو وائس اوور کے ذریعے ایک رپورٹ کی شکل میں ڈھال دیا جائے گا جس سے اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

انٹرویو (Interview)
کسی ادارے یا شخصیت کو تفصیلی جاننے کے لیے انٹرویو کو ایک اہم ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرز کی پروڈکشن میں اردو نیوز انفارمیشن   آپکا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کرے گا جس میں آپ اپنے ادارے کی پروموشن کے حوالے سے اس کے مثبت پہلوؤں کو تفصیل سے اجاگر کر سکتے ہیں۔

تصویری اشتہار (Static Graphic)
مندرجہ بالا ویڈیو پروڈکشن کے علاوہ اگر آپ فوری طور پر اشتہاری مہم چلانا چاہتے ہیں تو ایک تصویری اشتہاری مہم چلائی جاتی ہے۔ جس میں آپ کے پراڈکٹس یا سروسز کے متعلق ضروری معلومات کو گرافیکلی تصویری شکل میں ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ہماری ٹیم سے رابطہ کریں