برطانیہ: تحریک انصاف کو ملنےوالی فنڈنگ کی تفصیلات جاری

برطانیہ: تحریک انصاف کو ملنےوالی فنڈنگ کی تفصیلات جاری

برطانیہ: تحریک انصاف کو ملنےوالی فنڈنگ کی تفصیلات جاری

پاکستان کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ سے فنڈنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے برطانیہ سے پارٹی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقم کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کی رکنیت حاصل کرنے والے 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے 8 کروڑ 87 روپے پارٹی اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں جبکہ ہر رکن نے 36 پاونڈز بطور ممبر شپ فیس ادا کی۔

انھوں نے بتایا کہ ممبرشپ فیس پارٹئ اکاؤنٹ میں منتقل کی جاچکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا برطانیہ سے موصول ہونے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے ممنوعہ فنڈنگ کا ڈھول پیٹنے والوں کے چہرے پر طمانچہ ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہا کہ دیگر ممالک میں ہونے والی تحریک انصاف کی رکنیت کی تفصیلات بھی جلد جاری کردیں گے۔

Leave a Reply