انوکھی پیشکش، سوئٹزرلینڈ کی حکومت واپس نہ آنے کی شرط پر پناہ گزینوں کو یکطرفہ ٹکٹ دے گی

اٹلی میں جعلی پرمٹ دینے والا گروپ پکڑا گیا، پاکستانیوں سے کیا تعلق نکلا؟

اٹلی میں جعلی پرمٹ دینے والا گروپ پکڑا گیا، پاکستانیوں سے کیا تعلق نکلا؟

نیپولی: اٹلی میں غیر ملکیوں کو جعلی ورک پرمٹ جاری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا ہے، گینگ کا سربراہ پاکستانی نکلا، پولیس نے ملزمان کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے، اور اہم سامان بھی برآمد کرلیا، گروپ کی جڑیں دو دیگر یورپی ملکوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے نیپولی میں پولیس نے تارکین وطن کو جعلی ورک پرمٹ جاری کرنے والا بڑا گروپ پکڑ لیا ہے، جس کے 14 ارکان میں پاکستانی، افغانی اور اطالوی شامل ہیں، جو اٹلی میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو جعلی ورک اور رہائشی پرمٹ بنا کردیتے تھے، جن کے ذریعہ یہ تارکین وطن اٹلی کے اندر اور دیگریورپی ملکوں میں بھی سفر کی سہولت حاصل کرلیتے تھے، بدھ کو پولیس نے اس گروپ کے خلاف آپریشن کیا، پولیس کے مطابق اس گروپ کی جڑیں بیلجئیم اور فرانس تک پھیلی ہوئی تھیں، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مذکورہ گروپ پاکستانیوں، بھارتیوں، افغانیوں، روسی، یوکرائنی، مراکشی اور تیونسی تارکین وطن کو جعلی رہائشی پرمٹ بنا کر دیتا تھا۔

جعلساز گروہ کے پاکستانی سرغنہ اقبال نوید کو گرفتار کرکے جیل ڈال دیا گیا ہے، جبکہ13 کو گھروں میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ ملزمان پر فراڈ، جعلی دستاویز بنانے اور غیرقانونی امیگریشن میں مدد دینے کے الزامات لگائے گئے ہیں، جبکہ ان کی تحویل سے کمپیوٹر اور جعلسازی میں استعمال ہونے والا سامان بھی برامد ہوا ہے،جس کے لئے انہوں نے ورکشاپ بنا رکھی تھی۔

Leave a Reply