عالمی وبا، کورونا وائرس نے سیاحت سے وابستہ افراد میں بیروزگاری بڑھادی

عالمی وبا، کورونا وائرس نے سیاحت سے وابستہ افراد میں بیروزگاری بڑھادی

عالمی وبا، کورونا وائرس نے سیاحت سے وابستہ افراد میں بیروزگاری بڑھادی

لندن سمیت برطانیہ کے ایسے حصے جہاں معیشت کا انحصار سیاحت سے وابستہ ہے وہاں پر بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور بعض علاقوں میں ہر پانچ میں سے تین افراد گزشتہ تین ماہ سے بے روزگار ہیں، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پہلے لاک ڈائون کے موقع پر اپریل، مئی کےدوران 24 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے اس عرصہ کی نسبت 7 گنا زائد تھی اور ان میں سے 14 لاکھ افراد اب بھی بے روزگاری الائونس کلیم کر رہے ہیں، وہ علاقے جہاں سیاحت کے شعبہ میں زوال کے سبب بے روزگاری زیادہ بڑھی ان میں لندن، نارتھ اینڈ ویسٹ ویلز، نارتھ ایسٹ یارکشائر، اسکاٹ لینڈ اور کمبریا کے چند حصے شامل ہیں۔

شمالی ویلز میں اسنوڈونیا نیشنل پارک میں ہر سال تقریباً 7.8 ملین افراد وزٹ کرتے ہیں جہاں سیاحت کے شعبہ سے 18 ہزار افراد وابستہ ہیں اور اس سے معیشت کو 1.3 بلین پائونڈ حاصل ہوتے ہیں لیکن صرف سیاحت پر انحصار کرنےو الے ان علاقوں میں لاک ڈائون کی پابندیوں کے بعد سیاحت کیلئے آنے والوں میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

لندن کے سیاحتی مقامات جہاں ہر موسم میں سیاحوں کا رش نظر آتا تھا اب سنسنان پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ لندن میں ہر سات میں سے ایک ملازمت سیاحت سے وابستہ تھی اور شہر کے جی ڈی پی کا 12 فیصد سیاحت سے ہی آ رہا تھا۔ میئر لندن صادق خان کہہ چکے ہیں کہ شہر میں بین الاقوامی اور مقامی سیاحوں کی آمد بند ہونے سے شہر کی معیشت کو 10.9 بلین پائونڈ کا نقصان ہوا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ویلفیئر سپورٹ کیلئے کئی بلین پائونڈ کی رقم فراہم کر رہی ہے۔ سٹیزن ایڈوائس یوکے کی منیش پٹیل نے کہا ہے کہ ہر 10 میں سات ایسے افراد چیرٹی سے رابطہ کر رہے ہیں جنہوں نے پہلے کبھی بینیفٹ وصول نہیں کیا، وبا کے سبب متعدد افراد کی ملازمت ختم ہوگئی یا آمدنی میں کمی واقع ہوئی، چیرٹی سے ایسے افراد بھی رابطہ کر رہے ہیں

جو ’’فرلو‘‘ پر ہیں لیکن ناکافی رقم کے سبب یونیورسل کریڈٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، یونیورسل کریڈٹ، بے روزگاری یا کم آمدنی کی صورت میں وصول کیا جاسکتا ہے اور اس کی رقم وصول کرنے والے کی عمر یا سنگل ہونے کی صورت میں مختلف ہوتی ہے، یونیورسل کریڈٹ کی رقم 340 سے 600 پائونڈ سالانہ بنتی ہے۔

Leave a Reply