سعودی عرب کی تارکین وطن

سعودی عرب کی تارکین وطن کیلئے نئی ہدایت جاری

سعودی عرب کی تارکین وطن کیلئے نئی ہدایت جاری

سعودی حکام نے پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کیلئے واپس اپنے ملک جانے سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے پیش نظر پاکستان سمیت دیگر بیس ملکوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور ریاست میں مقیم غیر ملکی تارکین چھٹیوں پر مستقبل بنیادوں پر اپنے گھروں کو جانے کیلئے کافی پریشان ہیں۔

تارکین کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ اپنے ملک واپس جانے کیلئے کیا اجازت لینا ضروری ہے؟ جس پر جوازات کا تارکین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کہنا تھا کہ جو تارکین اپنے ملک واپس جانا چاہیں انہیں اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

سعودی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ تارکین وطن جو مستقل بنیادوں پر جانا چاہتے ہیں یا چھٹی پر جانا چاہتے ہیں، وہ جاسکتے ہیں۔ بس جانے سے قبل وہاں کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

Leave a Reply