غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے والے 74 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا گیا

غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے والے 74 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا گیا

غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے والے 74 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا گیا
المیریا : گارڈیا سیول نے صوبہ المیریا کے ساحل پر اترنے والے 74 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تارکین وطین افریقہ سے البوران سمندر کو پار کرکے المیریا میں داخل ہوئے۔ گرفتار کرنے کے بعد المیریا پورٹ بھیج دیا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور میڈکل چیک اپ ہوگا۔
عام طور پر اس طرح کے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس کر دیا جاتا ہے مگر کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔ لہذا ان کو سفر جاری رکھنے دیا جائے گا۔ تاہم اسپین میں وہ کام نہیں کر سکیں گے۔

Leave a Reply