تین کشتیوں میں سوار سو سے زائد مہاجرین کوہسپانوی کوسٹ گارڈز نےبچا لی

تین کشتیوں میں سوار سو سے زائد مہاجرین کوہسپانوی کوسٹ گارڈز نےبچا لیا

تین کشتیوں میں سوار سو سے زائد مہاجرین کوہسپانوی کوسٹ گارڈز نےبچا لیا

ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے ویک اینڈ پر یورپ کی طرف سمندری سفر کے دوران 100 سے زائد مہاجرین کو بروقت بچا لیا۔ یہ ریسکیو آپریشن جزائر کیناری کے قریب دو روز میں تین کشتیوں میں سوار مہاجرین کو بچاتے ہوئے مکمل کیا گیا۔ ہفتے کے روز ٹینےریف کے جزیرے کی طرف کھلے سمندر میں سفر کرنے والی مہاجرین کی دو کشتیوں میں سوار 56 مہاجرین کو بچا لیا گیا۔ ان تمام مہاجرین کا تعلق صحارا سے جنوب کی طرف واقع افریقی ریاستوں سے تھا۔ کل اتوار کے روز بھی گرینڈ کیناری کے جزیرے کے قریبی سمندری علاقے سے ایک تیسری کشتی میں سوار 51 دیگر تارکین وطن کو بھی ہسپانوی ساحلی محافظوں نے ریسکیو کر لیا۔

Leave a Reply