Omani citizenship for foreigners, royal decree issued

خوشخبری، غیرملکیوں کے لیے عمانی شہریت، شاہی فرمان جاری

خوشخبری، غیرملکیوں کے لیے عمانی شہریت، شاہی فرمان جاری
مسقط: عمان کے سطان ہیشم بن طارق نے 39 تارکین وطن کو ملکی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 39 غیرملکیوں کو سلطنت عمان کی شہریت دے دی گئی جس کے بعد رواں سال عمانی شہریت حاصل کرنے والے تارکین وطن کی تعداد 196 ہوگئی۔

عمانی سلطان نے اتوار کے روز شہریت سے متعلق شاہی فرمان جاری کیا۔ رواں سال فروری میں 157 افراد کو ملکی شہریت دی گئی تھی اور اب مجموعی تعداد 196 ہوگئی ہے۔ عمان کا شہری بننے کے لیے مخصوص قوائد وضوابط اور اصول طے ہیں جن پر عمل کرنے والے ہی شہریت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اگر کوئی غیرملکی، شہریت چاہتا ہے تو اسے ‘سٹیزن شپ’ درخواست دائر کرنا ہوگی جس کی فیس 600 عمانی ریال مقرر ہے جبکہ جوڑے کو درخواست کے لیے 300 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

درخواست گراز کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ عمان میں رہتا او ملازمت کرتا ہے جبکہ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور پولیس کلیرنس کی بھی شرط رکھی گئی ہے۔ امیدوار کو درخواست عربی زبان میں لکھ کر دائر کرنا ہوگی، جبکہ عربی زبان میں ہی انٹرویو بھی لیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply