کھلاڑیوں کی ٹیم یورپی ملک کے ائیرپورٹ پر پکڑی گئی

کھلاڑیوں کی ٹیم یورپی ملک کے ائیرپورٹ پر پکڑی گئی، مگر کیوں؟

کھلاڑیوں کی ٹیم یورپی ملک کے ائیرپورٹ پر پکڑی گئی، مگر کیوں؟

برسلز: ایک یورپی ملک سے دوسرے اور خوشحال یورپی ملک جانے کے لئے تارکین وطن نے جعلی والی بال ٹیم بنالی، تارکین کھلاڑی بن کر چکمہ دینے کی کوشش میں تھے، اور اس کیلئے دو نمبر پاسپورٹ بھی حاصل کرلئے، لیکن پھر بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا، اور عین طیارے کے قریب پہنچنے پر پکڑے گئے۔

جی ہاں یہ معاملہ یونان میں ایتھنز کے ائر پورٹ پر پیش آیا ہے، یونانی حکام نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی بظاہر والی بال ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی، تو معاملہ کچھ اور ہی نکل آیا، مذکورہ والی بال ٹیم دراصل شامی تارکین وطن تھے، جو یونان نے آسٹریا جانے کی کوشش کررہے تھے، اور انسانی اسمگلرز کی مدد سے انہوں نے رومانیہ کے جعلی پاسپورٹ بھی حاصل کئے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شامی تارکین وطن ائرپورٹ حکام کو والی بال کے کھلاڑی بن کر چکمہ دینے کی کوشش میں تھے، لیکن حکام کی ہوشیاری نے یہ کوشش ناکام بنادی ۔

اس سے قبل مارچ 2020 اور ستمبر 2019 میں بھی تارکین وطن کھلاڑیوں کے روپ میں یونان سے زیادہ خوشحال یورپی ممالک جانے کی کوشش میں پکڑے جاچکے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یونان کی بلیک مارکیٹ میں جعلی یورپی پاسپورٹ 500 سے 3 ہزار یورو میں مل جاتے ہیں، اور تارکین انہیں ہی استعمال کرکے آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Leave a Reply