What happened to the young man trying to go to Europe?

یورپ جانے کی کوشش میں نوجوان کے ساتھ کیا ہوا

یورپ جانے کی کوشش میں نوجوان کے ساتھ کیا ہوا

ایمسٹرڈیم: غریب ممالک کے شہری خوشحال زندگی کی تلاش میں یورپی ممالک کا رخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس کیلئے تارکین نئے نئے طریقے اپناتے رہتے ہی، یہاں تک کہ کئی افراد اپنی جان بھی داؤ پر لگالیتے ہیں، اب تازہ واقعے میں شہری نے جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر یورپ جانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزین بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا، تفصیلات کے مطابق نائجیریا سے ہالینڈ پہنچنے والے ایک مسافر طیارے کے ٹائر سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جو حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں جان سے چلا گیا، حکام کے مطابق نائجیریا سے ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شیفول ائیرپورٹ پہنچنے والے مسافر طیارے کے معائنے کے دوران لینڈنگ گیئر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جسے ابتدائی تحقیقات کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت اور موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے ڈچ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حلیے سے نائجیرین باشندہ معلوم ہونے والے شخص کے بارے میں حکام کو شبہ ہے کہ وہ طیارے کے لاگوس سے ٹیک آف سے قبل طیارے کے پہیوں کی محراب میں گھس گیا تھا۔

حکام کے مطابق طیارہ لاگوس سے ہالینڈ تک کے 6 گھنٹے 45 منٹ کے سفر کے دوران انتہائی کم درجہ حرارت میں رہا۔ حکام نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ فضا میں انتہائی کم درجہ حرارت میں ہائپوٹرمیا کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

Leave a Reply