چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 133 افراد سوار تھے



چین کے شمالی علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس پر سوار 133 مسافر ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گوانگ شی کے علاقے میں پیش آیا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس پہازٖی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ 133 مسافروں کو لے کر کنمنگ سے گوانگ شی جا رہا تھا۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

(نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اور اس سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں)



Source link