What big revelations can Harry and Meghan make again?

ہیری اور میگھن دوبارہ اب کون سے بڑے انکشافات کر سکتے ہیں؟

ہیری اور میگھن دوبارہ اب کون سے بڑے انکشافات کر سکتے ہیں؟
ہیری اور میگھن دوبارہ بھی مزید انکشافات کرسکتے ہیں، رپورٹس جاری۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اگر برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہوئے تو وہ ایک مرتبہ پھر حالیہ انٹرویو کی طرح بات کر سکتے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شاہی خاندان کے ساتھ جوڑے کی بدنظمی جاری رہتی ہے تو ہیری اور میگھن چپ نہیں رہیں گے۔

چند روز قبل دئیے گئے انٹرویو میں ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان سے اختلاف سے متعلق تمام باتیں دنیا کے سامنے عیاں کر دہی تھیں۔

یاد رہے کہ متنازع انٹرویو کے بعد سے اب تک شاہی خاندان میں سے کسی نے بھی میگھن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

تاہم کچھ دن قبل شاہی جوڑے کی دوست امریکی صحافی گیل کنگ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ہیری اور میگھن کو خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی تھی، اور یہ بات سچ ہے کہ ہیری نے اپنے بھائی اور والد سے بات کی ہے جبکہ میگھن سے نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اوپرا ونفرے کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہی خاندان کی نجی تفصیلات سامنے لانے پر میگھن اور ہیری پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply