مردوں کے دل میں جگہ بنانے والی وہ 7 اہم باتیں جو ہر خواتین کو جاننی چاہیئے

مردوں کے دل میں جگہ بنانے والی وہ 7 اہم باتیں جو ہر خواتین کو جاننی چاہیئے

مردوں کے دل میں جگہ بنانے والی وہ 7 اہم باتیں جو ہر خواتین کو جاننی چاہیئے

مرد اور عورت اس معاشرے کے دو بڑے اہم ستون ہیں، جو آپس میں پیار محبت سے مل بانٹ کر رہیں تو یہ معاشرہ پروان چڑھتا ہے، کیونکہ معاشرہ آپ کے گھروں سے مل کر بنتا ہے، جب تک گھروں میں لوگوں کے دلوں میں پختگی نہیں ہوگی معاشرہ بھی پختگی کی راہ پر نہیں چلے گا۔

اس لئے اکثر خواتین اور مرد حضرات کو اپنے بڑوں سے یہ مشورے ملتے رہتے ہیں کہ کیسے عورت مردوں کی توجہ حاصل کرے اور کیسے ایک مرد مضبوط کردار ادا کرتے ہوئے ایک گھرانے کی سربراہی کرے۔

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو چند ایسی عام باتیں بتانے جا رہے ہیں جو یقیناً ہر خواتین کو جاننا چاہیئے تاکہ وہ بھی مردوں کے دلوں میں جگہ بنا سکیں اور اپنے بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کریں۔

خواتین شادی شدہ ہوں یا کنواری ہوں، ان کے دلوں میں اس قسم کے سوالات لازمی جنم لیتے ہیں کہ وہ ایسا کیا کریں کہ ان کی شخصیت لوگوں کو پسند آئے اور خاص طور پر ان کے شوہر ان سے متاثر ہوں تو جانیئے کچھ اہم اور ماہرانہ ٹپس جو آپ کی بھی بڑی مشکلات آسان کر سکتی ہیں:

ٹپس:
٭ مرد حضرات کو اصولاً سلیقہ مند اور کفایت شعار خواتین پسند ہوتی ہیں کیونکہ گھر کو چلانے کی ساری ذمہ داری مرد کی نہیں عورت کی بھی ہوتی ہے اس لئے کفایت شعاری کا ہنر ہر عورت لازمی سیکھے تاکہ اپنا گھر چلا سکے۔

٭ دھیمہ لہجہ اختیار کریں یہ عورت کی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے کیونکہ شور شرابہ اور اونچی آواز سے گھروں کا ماحول خراب ہوتا ہے اور خواتین نازک صنف ہیں ان پر یہ ادا اچھی لگتی ہے کہ وہ آہستگی سے بات کریں، حاضر جوابی سے اجتناب کریں۔

٭ شرمیلا پن عورت کا زیور ہے، اور اس کو ضرور اپنائیں، آپ کی شرم حیاء آپ کی آنکھوں سے جھلکے تو صرف مرد حضرات ہی نہیں ہر شخص آپ کی شخصیت سے متاثر ہوتا ہے۔

٭ خواتین کو اگر یہ لگتا ہے کہ وہ زیادہ میک اپ کرکے حسین اور پُرکشش نظر آئیں گی تو یہ غلطی ہوگی، کیونکہ اصلیت میں ہی اپنائیت ہے، آپ سجیں سنوریں لیکن ایک محدود حد میں رہ کر تاکہ آپ کو خود بھی اطمیان رہے اور لوگ آپ کی سادگی کی ادا کو پسند کریں۔

٭ عورت کے ہاتھ کا ذائقہ اچھا ہے تو سمجھیں وہی بیوتی کوئین ہے کیونکہ پیٹ اچھا ذائقے دار کھانا مانگتا ہے اور اب اگر آپ چاہتی ہیں کہ شوہر کی پسند بنیں تو کھانے اچھے اور ذائقے دار بنائیں اور سب کا دل جیت لیں۔

٭ ویسے تو زیادہ میک اپ کو مرد پسند نہیں کرتے لیکن امریکی اسٹرینفورڈ ہائنہ پروفیسر کی ایک تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے مردوں کو عورت کی پرکشش آنکھیں پسند ہیں اور ان پر لگا کاجل اور مسکارہ ان کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

٭ عورت کی تیز چال معیوب جبکہ ہلکی چال چلن کو پسند کیا جاتا ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود اعتماد اور کم گو ہے، جوکہ لوگوں کو بہت متاثر کرتی ہے۔

Leave a Reply