عائزہ خان کی دلکش تصویر وائرل

عائزہ خان کی دلکش تصویر وائرل

عائزہ خان کی دلکش تصویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔
متعلقہ خبرکیا اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر ایمن تک پہنچ سکیں گی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر…

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر انسٹا گرام پر خوب مقبول ہو رہی ہیں جنہیں اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
عائزہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنھیں ان کے مداح خوب پسند بھی کرتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار دانش تیمور نے بھی انسٹاگرام پر اس تصویر کو پوسٹ کیا ہے۔
علاوہ ازیں انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی ان تصاویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیا جانے والا یہ پیغام اُن کے تمام چاہنے والوں کے لیے تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)
عائزہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔

واضح رہے کہ اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان اب ماڈلنگ میں بھی نام کما رہی ہیں اور اپنے نئے نئے فوٹو شوٹ اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

Leave a Reply