قومی اسمبلی میں تمام سرگرمیاں 16مارچ تک معطل

کورونا:قومی اسمبلی میں تمام سرگرمیاں 16مارچ تک معطل

کورونا:قومی اسمبلی میں تمام سرگرمیاں 16مارچ تک معطل

اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں 16 مارچ تک جزوی طورپر معطل کردی گئیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ’’ڈس انفیکٹ‘‘ کرایا جارہا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود تمام دفاتر کو جراثیم کش ادویات سے ڈس انفیکٹ کرانے کا عمل جاری ہے جس کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں 16مارچ تک جزوی طورپر معطل رہیں گی،

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں ،پبلک اکائونٹس کمیٹی اور خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ،نوٹیفیکیشن کے مطابق17مارچ کو متعلقہ افسران اپنے ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے اس کے علاوہ دفاتر کے اوقات صبح دس سے شام چار بجے تک ہوں گےاور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے ہونیوالے ہر شخص کے لئے ماسک ضروری ہو گا اور اگر سٹاف کے کسی ممبر میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت ظاہر ہوتی ہے تو اس کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

Leave a Reply