فیس بک نے1ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے

فیس بک نے1ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے

فیس بک نے1ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے

سماج رابطے کی سائٹ فیس بک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹ ہٹائے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارم پر جعلی اور من گھڑت معلومات کو ہٹانے کےلیے 35 ہزار سے زائد افراد کام کررہے ہیں جبکہ ان جعلی اکاؤنٹس پر بیرونی اثر و رسوخ کے ہونے کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کرونا وائرس اور اس کی ویکسین سے متعلق 1 کروڑ 20 لاکھ ایسی پوسٹس ہٹائی ہیں، جنہیں عالمی ماہرین جعلی اور من گھڑت معلومات قرار دے چکے ہیں۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں غلط اور من گھڑت معلومات پھیلانے والے 100سے زائد نیٹ ورک بھی ہٹائے ہیں۔
رپورٹ مزید کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران فیس بک اور ٹوئٹر سمیت عالمی سوشل میڈیا سائٹس پر کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق سازشی نظریات پھیلے ہیں۔

Leave a Reply