Facebook page blocked for highlighting Israeli atrocities

اسرائیلی مظالم اجاگر کرنےپر فیسبک پیج بلاک

اسرائیلی مظالم اجاگر کرنےپر فیسبک پیج بلاک

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے فلسطین میں شیخ جارح کی صورتحال گی اپڈیٹ دینے والے گروپ کو بند کر دیا۔
فلسطین کی صورتحال پر نظر رکھنے والی بلاگر لورا البست نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فیس بک انتظامیہ نے ‘سیف شیخ جارح گروپ’ نامی فیسبک پیج کو بلاک کردیا ہے جس پر عرب مسلمانوں سمیت فلسطینیوں کو بڑی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے اپڈیٹس حاصل کررہی تھی۔
انہوں بتایا کہ ‘سیف شیخ جارح گروپ’ نامی پیج کو محمد آل کرد اور مونا کرد نامی دو لوگ چلارہے تھے۔ جس میں وہ علاقے کی صورتحال اور دیگر اپڈیٹس فراہم کررہے تھے۔

فیس بک انتظامیہ نے یہ کہہ کہ پیج کو بلاک کیا کہ انہوں نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب امریکا میں امریکی ریاست نیویارک میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے خلاف مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے نفرت انگیز چاکنگ کردی جس میں فلسطینیوں کو قتل کی دھمکی دی گئی یے۔

یاد رہے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا کی ایما پر اتوار تک موخر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔

Leave a Reply