Great honor for Shah Faisal Mosque

شاہ فیصل مسجد کیلئے بڑا اعزاز

شاہ فیصل مسجد کیلئے بڑا اعزاز

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ اسے سائنسی اعتبار سے دنیا کی50 بہترین عمارات میں شامل کیا گیا ہے۔

عالمی جریدے کے مطابق سائنسی اعتبار سے بنائی گئی پچاس عمارتوں میں سے اسلام آباد کی فیصل مسجد کا16واں نمبر ہے۔

اس فہرست میں تاج محل ، وائٹ ہاوس اور برج العرب بھی شامل ہیں۔

پچاس عمارتوں میں پہلا نمبر لندن میں واقع سینیٹ پال کیتھوڈرل کا ہے۔ دوسرے نمبر پر سنگاپور کی مارینہ بے سینڈز ریسارٹ ہے جبکہ دبئی میں واقع برج خلیفہ سنتالیس ویں نمبر اور بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کا نمبر آٹھواں ہے

Leave a Reply