Khaleej Times

خبردار: نئے ای میل فراڈ سے خود کو محفوظ رکھیں، دبئی پولیس کی وارننگ

خبردار: نئے ای میل فراڈ سے خود کو محفوظ رکھیں، دبئی پولیس کی وارننگ

خبردار، نئے آن لائن اسکیم سے ہوشیار رہیں: دبئی پولیس کی جانب سے رہائشیوں اور شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ اب جعل ساز ایک نئے طریقہ کار کے ذریعے ایمیل کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی جعل سازی ہے جس کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے آپ کی رقم لوٹی جا سکتی ہے۔

دبئی پولیس میں کریمنل انوسٹیگیشن نائب سربراہ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے لوگوں کو ایسی ایمیلوں کو نظر انداز کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں کسی پیکج کے بارے میں بتایا گیا ہو۔

انہوں بتایا کہ یہ اس طریقہ کار کے ذریعے جعل ساز درج ذیل طریقہ سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں:

انہوں نے بتایا کہ اس فراڈ میں متاثرہ شخص کو ایک ایمیل وصول ہوگی جس میں اسے بتایا گیا ہوگا کہ اسے ایک پیکج دیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے اسے بہت معمولی سے رقم ادا کرنی ہوگی۔

یہ میسج انگلش یا عربی میں ہوگا اور اس میں مشہور کمپنیوں کے لوگو کاپی پیسٹ کر کے استعمال کیے گئے ہوں گے۔
اس میں رقم کی ادائیگی کے لیے ایک لنک دیا گیا ہے ہوگا جس میں متاثرہ شخص کو اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنے کا کہا جائے گا۔
جب متاثرہ شخص اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کر کے اس پیکج کو حاصل کرنے کے لیے ادائیگی کرے گا تو اسے پتہ چلے گا کہ اس کے اکاؤنٹ سے بڑی مقدار میں رقم لوٹ لی گئی ہے۔

میجر جنرل المنصوری نے بتایا کہ رقم کا ادائیگی کا لنک جعلی ہے اور وہ صرف جعل سازوں کی طرف سے متاثرہ شخص کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے کیا جاتا ہے۔

میجر المنصوری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی کی بھی میسج یا ایمیل کو نظر انداز کریں اور خود کو مالی نقصان سے محفوظ رکھیں۔ انہوں ایک بار پر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موبائل فون پر اپنے بینک کی تفصیلات کسی بھی مت دیں۔ اور ایسے جعل سازی سے متعلق شکایات 901 پر دیں۔

Leave a Reply