Facebook

فیس بک کو فلسطینیوں کی آواز دبانا مہنگا پڑگیا

فیس بک کو فلسطینیوں کی آواز دبانا مہنگا پڑگیا

فیس بک کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانا اس مرتبہ مہنگا پڑ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی ریٹنگ گرنے کے بعد لاکھوں صارفین نے ایپل کے ایپ اسٹور پر فیس بک کو ون اسٹار ریویو دے دیا۔

ویب سائٹ فیس بک نے ون اسٹار ریوریو کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے ایپل سے ایپ اسٹور سے منفی ریویوز کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایپل نے فیس بک کے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

فیس بک کے انٹرنل میسج بورڈ کے سنیئر سافٹ ویئر انجنیئر کا اس بابت کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ تنازع سے فیس بک پر صارفین کا اعتماد نمایاں حد تک کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صارفین اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال کو سنبھالنے کے ہمارے طریقہ کار پر اپ سیٹ ہیں اس لیے ایسے ریویوز دیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply