سستا ترین 5 جی فون اب آپ کی پہنچ میں ہوگا

سستا ترین 5 جی فون اب آپ کی پہنچ میں ہوگا

سستا ترین 5 جی فون اب آپ کی پہنچ میں ہوگا

انتظار کی گھڑیا ں ہوئی ختم، جنوبی کورین کمپنی سام سنگ عنقریب اپنا سستا ترین 5جی فون مارکیٹ میں پیش کر نے والی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سام سنگ نے اپنے 5 جی فونز کی قیمتوں کو رواں سال بہت زیادہ کمی کی ہے ، قیمتوں کو کم کرنے کے بعد اب گلیکسی اے 32 کی قیمت 4 جی فون جتنی ہی ہے۔
اب سام سنگ کا گلیکسی اے 22 5 جی سستا ترین 5 جی فون ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گلیکسی اے 22 5 جی کی قیمت 180 ڈالرز یعنی 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد تک ہوگی۔
گلیکسی اے 22 کے 4 جی اور 5 جی ورژن کی تصاویربھی سوشل میدیا پر لیک ہوگئی ہیں جن کے فیچرز میں زیادہ فرق نہیں۔
سام سنگ کے 5 جی فونز ایشیائی ممالک میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ان فونز کے فیچرز کی بات کی جائے تو 5 جی ماڈل 6.4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے اور 3 بیک کیمروں سے لیس ہوگا۔ کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

ان فونز میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہوسکتا ہے جبکہ 6 جی بی ریم ہوگی۔اس کے مقابلے میں 4 جی ماڈل میں او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔ دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply