ابوظبی: سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے آنے والوں کو آئسولیشن سے استثنیٰ

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزین بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزین بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

میکسیکو کے بارڈر سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزین بچوں کی تعداد میں اس سال جنوری سے زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے اس سال کے پہلے تین ماہ میں یہ تعداد 380 سے بڑھ کر 3500 تک جا پہنچی جو نو گنا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابوظبی: سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے آنے والوں کو آئسولیشن سے استثنیٰ

    ادارے کے مطابق میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر قائم کیمپوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور وہاں مہاجر خاندانوں کے ساتھ مزید بچے رکھنے کی گنجائش نہیں۔ یونیسیف کے مطابق امریکا میں پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہَنڈوراس، گوئٹے مالا، السلواڈور اور میکسیکو جیسے ملکوں سے ہے اور ان میں تیس فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزین بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ” ایک تبصرہ

  1. Pingback: یورپ جانے کی کوشش میں نوجوان کے ساتھ کیا ہوا «

Leave a Reply