فوٹو: الکعبہ ٹوئٹر

سورج جمعرات کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

سورج جمعرات کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

جمعرات 27 مئی کو سورج دن کے 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا ہے کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ اس لیے رونما ہوتا ہے کیوں کہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے۔
سورج گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور گردش کرتے کرتے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔
ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا کہ سورج جس وقت خانہ کعبہ کے اوپر نظر آتا ہے وہ اپنی انتہائی بلندی پر تقریبا 90 درجے پر ہوتا ہے اور یہ وہ لمحہ ہوتا ہےجب خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عرب ممالک قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے سورج کو خانہ کعبہ کے اوپر دیکھ کر قبلے کی سمت متعین کر سکتے ہیں۔
ابو زاھرۃ نے مزید کہا کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کے رخ کا تعین کیا کرتے تھے اور وہ طریقہ کار بھی نتیجے کے اعتبار سے جدید ترین ٹکنالوجی سے کسی درجے کم نہیں۔

Leave a Reply