نیشنل سٹیڈیم کراچی کے باہر سپیشل سکیٹنگ فورس تعینات

نیشنل سٹیڈیم کراچی کے باہر سپیشل سکیٹنگ فورس تعینات

نیشنل سٹیڈیم کراچی کے باہر سپیشل سکیٹنگ فورس تعینات

کراچی پولیس نے پاکستان سپر لیگ 6 کے میچوں کیلئے جامع فول پروف سکیورٹی پلان تیار کیا ہے جسے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں عملی جامہ پہنانا شروع کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی زیرصدارت ایک اجلاس میں وضع کیا گیا جس میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل 6 کے دوران مجموعی طور پر کراچی پولیس کے 5 ہزار سے زیادہ اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

نیشنل سٹیڈیم ، کراچی ایئرپورٹ ، ملحقہ راستوں ، پریکٹس گراؤنڈز ، ٹریفک پولیس ، ریپڈ رسپانس فورس ، سپیشل برانچ ، ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ سکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکار جن میں 1070 ایس ایس یو کمانڈوز شامل ہیں ، پارکنگ ایریاز ، ہوٹلوں اور دوسرے علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے باہر میچوں کے دوران سپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے مرد اور خواتین اہلکاروں نے رولر بلیڈز پر گشت کیا۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے بتایا کہ حساس مقامات پر شارپ شوٹر بھی تعینات کیے جائیں گے اور سٹیڈیم کے اطراف میں امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے نیشنل سٹیڈیم میں ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی لگائی جائے گی۔

کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سپیشن ویپنز اینڈ ٹیکٹس ٹیم (SWAT) جس میں انتہائی تربیت یافتہ اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز شامل ہیں ، سٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے سٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Leave a Reply