WhatsApp-Image-2022-06-22-at-2.22.56-PM.jpeg

اس تصویر میں موجود شخص کون ہے؟ 90 فیصد لوگ پہچاننے میں دھوکہ کھا جاتے ہیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر نے دھوم مچادی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافر اسٹیو میک کیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں فوٹوگرافر نے لکھا کہ پاکستان میں مقیم ایک افغان مہاجر کی یہ تصویر، ہمیں دنیا بھر کے لاکھوں بے گھر لوگوں کی یاد دلاتی ہے۔

وائرل تصویر پاکستان میں مقیم افغان مہاجر کی ہے جس کو بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے ملایا جارہا ہے۔

اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجر اور امیتابھ بچن کے درمیان کافی حد تک مماثلت ہے۔

واضح رہے کہ یہ تصویر 2018 میں بھی وائرل ہوئی تھی اور اس وقت صارفین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ امیتابھ بچن کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کے سیٹ سے لیی گئی تصویر ہے۔

 





Source link