نامور بھارتی ریسلر نے خودکشی کرلی

نامور بھارتی ریسلر نے خودکشی کرلی

نامور بھارتی ریسلر نے خودکشی کرلی

بھارتی اسٹار ویمنز ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگٹ کی کزن ریتیکا نے فائٹ ہارنے پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
بھارتی پولیس کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں 12 سے 14 مارچ کے دوران ریسلنگ ٹورنامنٹ ہوا، جس کی فائنل باؤٹ میں 17 سالہ ریتیکا کو صرف ایک پوائنٹ سے ناکامی ہوئی جس پر وہ کافی دلبرداشتہ تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by @geetaphogat
ریتیکا ایک روز بعد اپنے چچا کے گھر میں چھت کے پنکھے سے جھولتی ہوئی پائی گئی، وہ اس گھر میں 4 برس سے مقیم اور چچا کی اکیڈمی میں ہی تربیت حاصل کررہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
نامور ویمن ریسلرزگیتا اور ببیتا پھوگٹ نے اپنی کم عمر کزن کی اس انداز میں موت پر سوشل میڈیا پر جذباتی انداز میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گیتا پھوگاٹ نے کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے لیکن ہمیں انتہائی قدم نہیں اٹھانا چاہیئے۔

Leave a Reply