وائرلیس چارجنگ کی حیرت انگیز ٹیکنالوجی آگئی

اب آپ آرام سے بیٹھے بغیر کسی تار کے فاصلے سے اپنا فون چارج کر سکیں گے

اب آپ آرام سے بیٹھے بغیر کسی تار کے فاصلے سے اپنا فون چارج کر سکیں گے

بیجنگ(ویب ڈیسک) چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ’شیاؤمی‘ نے ایسی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے ذریعے صارفین بغیر تار کے اپنے موبائل فونز ری چارج کر سکیں گے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس نئی چارجنگ ٹیکنالوجی کو ’می ایئر چارج‘ (Mi Air Charge)کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے موبائل فونز ’وائی فائی‘ کی طرح فاصلے سے ہی چارج ہو سکیں گے۔

شیاؤمی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجیدنیا میں پہلی بار موبائل فون چارجنگ کو 100فیصد وائرلیس بنانے جا رہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے 5واٹ ریموٹ چارجنگ 5میٹر کے فاصلے تک بغیر کسی تار کے ممکن ہو سکے گی۔

Leave a Reply