انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں یوم عاشور کے جلوسوں پر لاٹھی چارج

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

2 گھنٹے قبل

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں محرم کے دوران عزاداری کے جلوسوں پر گزشتہ تیس سال سے پابندی عائد ہے لیکن اس سال حکومت نے اعلان کیا تھا کہ عاشورہ اور اس سے قبل عزاداروں کو جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے گی۔

تاہم عاشورہ کے موقع پر کشمیر میں سیکورٹی پابندیاں نافذ کی گئیں اور کئی مقامات پر عزاداروں نے جلوس نکالنے کی کوشش کی تو اُن پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

شعیہ آبادی کو حیرت ہے کہ تیس سال سے جاری پابندی کے بعد پہلی مرتبہ اجازت کا اعلان کرنے کے باجود اُن کی مذہبی آزادی سلب کیوں کی گئی۔ سرینگر سے ریاض مسرور اور شفاعت فاروق کی رپورٹ۔



Source link

Leave a Reply