ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی اننگز مشکلات میں 4 اوورز میں 69 درکار

2 گھنٹے قبل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کی بیٹنگ پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی۔

پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیڈنگلی میں کھیلا جارہا ہے۔ 201 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی چھٹی وکٹ گر چکی ہے اور 16 اوورز میں پاکستان کا سکور 132 ہے۔ آخری بیٹسمین جو آؤٹ ہوئے وہ اعظم خان تھے جو زیادہ دیر کریز پر نہ رہے۔ تیرویں اوور میں فخر زمان اور محمد حفیظ معین علی کی بولنگ پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے محمد رضوان اچھے آغاز کے بعد سپنرز کی جانب سے ڈالے گئے دباؤ میں آ کر عادل رشید کے ہاتھوں کوٹ اینڈ بولڈ ہوئے۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں محتاط مگر تیز آغاز کیا۔ مگر چھٹے اوور میں بابر اعظم 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ صہیب مقصود بابر اعظم کی جگہ کریز پر آئے اور آتے ہی اپنی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا مگر وہ عادل رشید کی گیند پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

بابر اعظم 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

12 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کا سکور 93 ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آخری اوور میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے اور پاکستان کے لیے 201 کا ہدف مقرر کیا ہے۔

محمد رضوان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا محتاظ آغاز کیا

انگلینڈ کی آخری وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی اور انھوں نے میتھیو پارکنسن کو یارکر ڈال کر کلین بولڈ کیا۔ اس سے پہلے ایک ہی اوور میں حارث رؤف نے کرس جارڈن اور عادل رشید کو آؤٹ کیا تھا۔ میچ میں حارث رؤف کی بولنگ اس اوور سے پہلے خاصی مہنگی ثابت ہوئی۔ ٹام کرن کی کوشش تھی کہ وہ انگلینڈ ٹیم کے مومینٹم کو جاری رکھیں اور جارحانہ انداز میں رنز سکور کریں مگر وہ محمد حسنین کی بولنگ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ لیئم لونگسٹن جنھوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سینچری سکور کی تھی اس اننگز میں 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کریز پر آتے ہی لونگسٹن شاندار بیٹنگ کر رہے تھے اور چوکوں چھکوں کی بارش کردی۔ لونگسٹن حارث روف کے اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ حارث ررؤف میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے ہیں اور 3 اوورز میں 15 کی اوسط سے 45 رنز دے چکے ہیں۔

جاس بٹلر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

جاس بٹلر محتاط انداز سے نصف سینچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لیئم لونگسٹن سے پہلے جونی بیئرسٹو کی وکٹ گری جنھیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ بیئرسٹو صرف 13 رنز بنا سکے۔ اس پہلے جاس بٹلر آؤٹ ہوئے جو محتاط انداز سے کھیل رہے تھے اور اپنی نصف سینچری مکمل کر چکے تھے۔ جاس بٹلر محمد حسنین کے اوور میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس پہلے معین علی آؤٹ ہوئے تھے جو ابتدائی اوورز میں دو وکٹیں گرنے کی وجہ سے جلد ہی کریز پر آئے تھے۔ میعن علی جاس بٹلر کے ساتھ مل کر تیزی سے سکور کر رہے تھے مگر آٹھویں اوور میں حسنین کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ معین علی نے صرف 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے تھے۔

عماد وسیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

عماد وسیم نے ابتدائی اوورز دو وکٹیں لیں

وکٹیں گرنے کے باوجود انگلینڈ کے بلے باز جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ جیسن روئے نے بھی انگلینڈ کے لیے اننگز کا آغاز میں دوسری ہی گیند پر چھکا مارا مگر عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں جیسن روئے کو آؤٹ کردیا۔ عماد وسیم کا دوسرا شکار تیسرے اوور میں ڈیوڈ ملان بنے جو صرف ایک رن بنا کر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

اعظم خان نے عماد وسیم کی گیند پر ڈیوڈ ملان کا کیچ پکڑ کر انھیں پویلین روانہ کیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑاتی نظر آئی لیکن معین علی اور جاس بٹلر نے انگلینڈ کی اننگز کو سنبھالا اور جارحانہ بیٹنگ کر کے تیزی سے رنز سکور کیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جیت چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply