پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں ملتان سلطانز کی صفر رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

ایک گھنٹہ قبل

،تصویر کا ذریعہPAkistan Super League

پاکستان سپر لیگ کا 28 واں میچ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان سلطانز کے بلے باز شان مسعود کو پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم پلے آف میں جائے گی جبکہ آج کے میچ کے بعد ملتان کے پاس پلے آف میں جانے کے لیے ایک اور میچ کھیلنے کا موقع ہوگا۔

لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے آئے ہیں اور اب تک اُنھوں نے نو میچز میں سے پانچ میں فتح حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز نے اب تک آٹھ میچز میں سے چار میں فتح حاصل کی ہے۔

پوائنٹس کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 6 میں پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہیں اور ان کے بعد پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا نمبر ہے۔

میچ میں ابتدائی نقصان کے بعد اب ملتان سلطانز کی بیٹنگ سنبھلی ہوئی نظر آ رہی ہے اور اب تک وہ دو وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply