پی ایس ایل: کراچی کِنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ٹارگٹ

14 جون 2021، 20:39 PKT

اپ ڈیٹ کی گئی 2 گھنٹے قبل

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔

اس وقت اسلام آباد کی پوزیشن ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ مستحکم ہو چکی ہے اور یہ ٹیم پوائنٹس کے اعتبار سے سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔ اس میچ میں کراچی کنگز پر یہ دباؤ ہو گا کہ وہ ہر صورت ملتان سلطانز کو اس دوڑ سے باہر رکھے۔ اگر کراچی یہ میچ ہار جاتی ہے تو پھر ملتان کی ٹاپ کی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ حسن علی آج کے میچ میں انھیں دستیاب ہیں۔ اس سے قبل حسن علی کو ایمرجنسی صورتحال میں گھر واپس آنا پڑ رہا تھا مگر انھوں نے واپسی کا ارادہ ترک کر دیا۔

اگر آپ میچ دیکھ رہے ہیں تو پھر کن پلیئرز پر نظر رکھنی ضروری ہے؟

اگر آپ نے آج کا میچ دیکھنے کا ارادہ کر لیا ہے تو پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئرز کولن منرو اور آصف علی پر خاص نظریں جمائے رکھیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے لیےبابر اعظم اور اوپنر شرجیل احمد پر گہری نظر رکھنا نہ بھولیے گا۔

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان اور حسن علی کا جادو نہ چلا تو پھر ایسے میں کراچی کے ارشد اقبال اور وقاص مقصود ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پوائنٹ ٹیبل پر اسلام آباد کے بعد لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پشاور کا نمبر تیسرا ہے۔ کراچی کنگز چوتھے جبکہ ملتان سلطانز چھٹے نمبر ہیں۔ آج کے میچ میں کراچی جیت جائے تو پھر سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن سب سے کمزور ہے اور وہ چھٹے نمبر کی ٹیم بن چکی ہے۔



Source link

Leave a Reply