خواب

خواب جس نے نوجوان کے ہوش اڑا دیے

خواب جس نے نوجوان کے ہوش اڑا دیے

بار بار ایک ہی خواب دیکھنے والا نوجوان خوفزدہ اور حقیقت جان کر حیران رہ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رابرٹ نامی نوجوان مسلسل کئی روز سے ایک ہی خواب دیکھ رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہو گیا اور خواب کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

نوجوان خواب میں خود کو بار بار جل کر مرتے ہوئے دیکھ رہا ہے اور گزشتہ کچھ روز سے یہی خواب بار بار اسے نظر آ رہا ہے۔
رابرٹ نے اپنے پریشانی کی ویڈیو ٹاک ٹاک پر شیئر کر دی جس میں اس نے صارفین کو خواب کی تفصیلات بتائیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
نوجوان نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ جو خواب دیکھ رہا ہے

اس میں اس کی جلد سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں اور وہ مرنے والا ہے جبکہ ساتھ ہی ایک پراسرار نمبر بھی دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے میں کافی بے چین اور پریشان ہوں۔

رابرٹ کا کہنا ہے کہ جب میری آنکھ کھلتی ہے تو میں شدید خوفزدہ اور پسینے میں شرابور ہوتا ہوں جبکہ خواب میں نظر آنے والا نمبر 14 زیڈ 29 ہے جو مجھے یاد ہو گیا ہے۔
Ty for this afternoon’s bout of anxiety roberttolppi 🥰
— E ♡ (@daehymtsoL)
نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے گوگل پر اس نمبر کو کئی بار سرچ کیا تاہم کوئی جواب نہ مل سکا تاہم میں نے اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا جو مصوری اور تصاویر کے فن پاروں کا شوقین ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ میرے دوست نے سرچنگ کے بعد بتایا کہ یہ نمبر ایک پورٹریٹ کا ہے اور وہ ایک ایسے شخص کا پورٹریٹ ہے جو 500 سال قبل چیچک کے باعث وفات پا چکا ہے۔
رابرٹ کا کہنا تھا کہ پورٹریٹ دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے کیونکہ پورٹریٹ میں بنی تصویر مجھ سے بہت مماثلت رکھتی ہے

Leave a Reply