تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس کے باوجود پاکستان میں سینکڑوں بچے اس لیے اس حق سے محروم رہتے ہیں کہ ان کے والدین تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے یا ان کی رسائی اسکولوں تک نہیں۔ لیکن کراچی کی حمیرا بچل جن کا خواب ہر بچے کو معیاری تعلیم دینا ہے انہوں نے ایک ایسے علاقے میں اسکول تعمیر کیا ہے جہاں بچے اور بچیوں کے لیے اسکول جانے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ اس اسکول نے اس پسماندہ علاقے کے بچوں کے ذہنوں اور زندگیوں کو کیسے تبدیل کیا؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار سے۔